قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کاکیس ،صوبوں سے جواب طلب

قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے  کاکیس ،صوبوں سے جواب طلب

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے میں صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ حکومت کو اپنا کام کرنے دیں، ہم کیوں مداخلت کریں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت میں وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے اپنے جوابات جمع کروا دئیے جب کہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت نے جوابات جمع کرانے کے لیے وقت مانگا ،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنے دیں، عدالت کیوں مداخلت کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں