صدر کو اے پی سی بلا کر قومی حکومت تشکیل دینی چاہیے ، فواد

صدر کو اے پی سی بلا کر قومی  حکومت تشکیل دینی چاہیے ، فواد

لاہور (کورٹ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو آل پارٹیز کانفرنس بلا کر عمران خان،نواز شریف،مولانا فضل الرحمن اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بلا کر قومی حکومت تشکیل دینی چاہیے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ،سابق وفاقی وزیر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے ۔ادھر لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی الزام میں فواد چودھری کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرنے  کے خلاف کیس میں درخواست گزار کو مقدمات کی واضع نقول فراہم کرنے کا حکم دیا۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چودھری کی پولیس کی گاڑیاں جلانے کے پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں