کمرشل ڈرائیورز کے لائسنسوں کی دوبار ہ تصدیق ہوگی،علیم خان

کمرشل ڈرائیورز کے لائسنسوں کی  دوبار ہ تصدیق ہوگی،علیم خان

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک بھر کی شاہراہوں کو آٹو میٹڈ کرنے ، مانیٹرنگ، سرویلنس بڑھانے، روڈ سیفٹی اور ایم ٹیگ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹرویز اینڈ ہائی ویز پولیس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ موٹرویز پر آنے والی کمرشل گاڑیوں کی فزیکل فٹنس لازمی قرار دی جائے اور کوئی بس سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافروں کو لے کر شاہراہوں پر نہ آئے ۔آئندہ تین ماہ میں پہلے سے موجود کمرشل ڈرائیورز کے لائسنسوں کی دوبار ہ تصدیق ہوگی۔ کمرشل گاڑیوں پر کسی طور بھی اوورلوڈنگ قابل قبول نہیں ہوگی،موٹروے پولیس بسوں کی سخت چیکنگ کو یقینی بنائے اور جہاں مسافر زیادہ ہوں بس کو وہیں پر آف لوڈ" کر دیا جائے۔ وفاقی وزیر نے فنانشل ٹارگٹ سمیت محکمے کو سالانہ اہداف دئیے اور انہیں پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں