عالمی بینک، پاکستان کیلئے 10کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری

 عالمی بینک، پاکستان کیلئے 10کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری

اسلام آباد (اے پی پی)عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چھوٹے قرضوں تک رسائی میں اضافہ کے منصوبہ کے ضمن میں پاکستان کیلئے 102ملین ڈالرمالی معاونت کی منظوری دیدی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ریزیلینٹ اینڈ ایکسیس ایبل مائیکرو فنانس منصوبے کے تحت  چھوٹے قرضوں اورقرض داروں کی لچک کو بہتر بنایا جائیگا۔ پاکستان کیلئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے بتایاکہ معاشی طورپر کمزور آبادیوں کی روزگار کی معاونت کے لئے چھوٹے قرضہ جات ایک اہم ذریعہ ہے ۔ منصوبہ کے تحت دیہی آبادیوں میں زیادہ ضرورت مندافراد کو مالی خدمات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے گا۔منصوبے سے دیہی آبادیوں میں رہنے والے 1.89 ملین افراد کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے ۔ منصوبے کے تحت افراد اور چھوٹے کاروباروں کے لئے مائیکروکریڈٹ تک رسائی میں اضافہ کیاجائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں