فیصل جاوید سمیت 5 ملزموں کی بریت کی درخواستیں خارج

فیصل جاوید سمیت 5 ملزموں کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد، لاہور (اپنے نامہ نگار سے ،دنیا نیوز، کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان، واثق قیوم اور دیگر 3 ملزموں کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس پر سماعت کی، عدالت نے فیصل جاوید خان اور واثق قیوم کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔فیصل جاوید خان کی دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کی درخواست بھی خارج کی گئی۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق ایم پی اے راجہ راشد حفیظ کو مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا، کیس کی آئندہ سماعت کے دوران ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی، بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق ترجمان رؤف  حسن کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا۔انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

درخواستوں پر سماعت کے دوران سلمان اکرم راجا ، عالیہ حمزہ، کنول شوزب، شبلی فرازاور شیر افضل کیجانب سے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں،سماعت 5 مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی اور علی بخاری کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ سمیت سات مقدمات میں گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کرلیا ۔عدالت نے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے فیصل آباد کے چار کیسز میں فواد چودھری پر عائد فرد جرم کی کاپی کے حصول کے لیے دائر درخواستوں پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں