میوہسپتال :انجکشن کے ری ایکشن سے اموات ،نرسزکی کوتاہی ثابت

میوہسپتال :انجکشن کے ری ایکشن سے اموات ،نرسزکی کوتاہی ثابت

لاہور (بلال چودھری)میو ہسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے اموات کے معاملے میں نرسز کی غفلت و لا پرواہی ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ سے ثابت ہوگئی ، اینٹی بائیوٹک انجکشن سیفٹرائی ایگزون بالکل ٹھیک اور قابل استعمال قرار دے دئیے گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 دنیا نیوز نے انجکشن کی کلچر رپورٹ حاصل کر لی.ڈرگ ٹیسٹنگ لیب لاہور کی رپورٹ کے مطابق انجکشن کو مکس کرنے کیلئے ڈسلٹڈ واٹر کی بجائے کیلشیم اور رینگر لیکٹیٹ کا پانی مکس کیا گیا،10 مارچ کو انجکشن کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے ،انجکشن کے فزیکل ٹیسٹ، ایسے ٹیسٹ اور ایڈینٹی فیکیشن ٹیسٹ کئے گئے ،ٹیسٹ میں لیگو نوکین کے استعمال کے شواہد نہیں ملے ۔رپورٹ کے مطابق کلچر ٹیسٹ میں انجکشن بالکل ٹھیک جبکہ پاوڈر کو مکس کرنے کیلئے غلط پانی کا استعمال کیا گیا، اینٹی بائیوٹک پاؤڈر انجکشن کو مکس کرنے کیلئے جراثیم سے پاک پانی کی بجائے رینگر لیکٹیٹ اور کیلشیم کے پانی کا استعمال کیا گیا ۔ انجکشن کے ری ایکشن سے دو مریض جاں بحق جبکہ 14 شدید متاثر ہوئے تھے ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ غفلت و لاپرواہی کی مرتکب تین نرسز کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے ،اب رپورٹ میں بھی نرسز کی غفلت و کوتاہی ثابت ہو گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں