توہین الیکشن کمیشن کیس عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف سماعت عید کے بعد ہوگی
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو دوسری درخواست میں بھی دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں جیل ٹرائل کو چیلنج کررکھا ہے ۔ درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن عدالتی اختیار استعمال نہیں کرسکتا، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو دوسری درخواست میں بھی دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی۔