الیکشن کمیشن :جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25مارچ کو مقرر
اسلام آباد(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25مارچ کو مقرر کی گئی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے اگلے ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی، ڈاکٹر امجد علی نااہلی کیس کی سماعت بھی 25 مارچ کو ہو گی۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف امیر اکبر کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اثاثے چھپانے کا کیس ہے ۔