گستاخ رسول کو سزائے موت، 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا

لاہور(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج محمد وارث جاویدنے شان رسالت ؐمیں گستاخی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم نذیر کو سزائے موت سنادی، عدالت نے مجرم کو 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی دی ،عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔۔۔
مجرم ایک ماہ میں سزا کیخلاف اپیل کرسکتا ہے ،مدعی سینئر قانون دان غلام مصطفی نے بتایا کہ نذیر نے 27 دسمبر 2014 کی رات موبائل کے ذریعے گستاخی رسول پر مبنی متعدد میسج کئے اور 12 ربیع الاول کی محفل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی، جس کے بعد مجرم کیخلاف تھانہ سندر میں ایف آئی آر درج کی گئی، مذکورہ مقدمہ دس سال تک زیر سماعت رہا، وکلا طاہر سلطان کھوکھر ، خالد محمود ، مقبول احمد ، خواجہ قاسم ، عامر علی ، مہر عرفان جہانگیر ، عامر لطیف سبحانی ، ملک خالد اکمل ، میاں محسن رضا ، دلاور حسین کھوکھر ، محمد قیس حسین ، چودھری عقیل گجر نے مقدمے کی پیروی کی۔