خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں،محکمہ تعلیم سندھ

کراچی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں میں اساتذہ کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں اور مرد اساتذہ ٹی شرٹ و جینز پہن کر سکول آنے گریز کریں۔ خواتین اساتذہ ہائی ہیلز پہن کر سکول نہ آیا کریں، خواتین اساتذہ زیادہ زیورات پہن کر بھی سکول آنے سے گریز کریں، یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ معمولی لوازمات کے ساتھ روایتی لباس کا انتخاب کریں۔ خواتین اساتذہ کو گاؤن استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے ۔ محکمہ تعلیم نے ایک وضاحتی بیان میں کہاکہ سکولوں میں کسی بھی ڈریس پر پابندی عائد نہیں کی گئی، اساتذہ کیلئے جاری کوڈ آف کنڈکٹ کو حکم نامہ سمجھنے کے بجائے رہنما اصول سمجھا جائے ۔