ایک ہزار طلبا اور ماہرین زراعت کو چین بھیجیں گے ، وزیر خزانہ

 ایک ہزار طلبا اور ماہرین زراعت  کو چین بھیجیں گے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش پر ایک ہزار طلبا اور ماہرین زراعت کو چین بھیجیں گے۔۔۔۔

 مستقبل کے لیے چینی امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور تکنیکی مدد ضروری ہے۔ چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں بوآؤ ایشیائی فورم کے موقع پر چینی میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور چین میں قائم دیرپا اور پائیدار طویل مدتی تعلقات دنیا کے لیے مثال ہیں۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر چین سے بہت کچھ سیکھنا ہوگا، زرعی شعبے کی بحالی اور ترقی کے لیے بھرپور توجہ مرکوز ہے ۔ انھوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری خوش آئند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں