بی این پی کا لانگ مارچ شروع ،کوئٹہ میں دھرنا دینے کا اعلان

بی این پی کا لانگ مارچ شروع ،کوئٹہ میں دھرنا دینے کا اعلان

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کا لانگ مارچ شروع ہو گیا ،وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ بی این بی سربراہ اختر جان مینگل کی قیادت میں روانہ ہو ا، اختر جان مینگل نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کے کوئٹہ پہنچنے پر دھرنا دیا جائیگا، کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ۔

 بلوچ قوم دنیا کو دکھائے گی کہ بلوچ خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کا مطلب کیا ہوتا ہے لانگ مارچ جاری رہے گا چاہے ہمیں ہر قدم پیدل طے کرنا پڑے بزدلانہ ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پر امن لانگ مارچ کے لیے ہماری وابستگی کے باوجود، ہماری آواز کو دبانے کی کوشش میں خضدار سے کوئٹہ جانے والی سڑکوں اور تمام مرکزی داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچ گرفتار خواتین کی رہائی تک مارچ کے شرکا کوئٹہ میں دھرنا دینگے ،دھرنے کے مقام کا اعلان موقع پر پہنچ کر کرونگا ۔ خضدار سے کوئٹہ تک تمام پٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے ہیں اور موبائل نیٹ ورک مکمل طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے باوجود، ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ لانگ مارچ جاری رہے گا چاہے ہمیں ہر قدم پیدل طے کرنا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں