ائیر پورٹ پر جھگڑے کے مقدمہ میں ملزموں کے ڈسچارج کرنیکاتحریری فیصلہ جاری
لاہور (عدالتی رپورٹر،کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری سعید احمد ورک نے لاہور ائیرپورٹ پر مسافر خواتین اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار نور فاطمہ سمیت تین ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر مقدمے میں شواہد ا کٹھے کرنے میں ناکام رہا، تفتیشی افسر نے موقع پر جائے وقوعہ کا وزٹ نہیں کیا، تفتیشی افسر نے ریکوری کا مال بھی کورٹ میں پیش نہیں کیا ، لڑائی جھگڑے میں ٹوٹنے والے آرٹیکل کی فہرست پر تفتیشی نے دستخط نہیں کیے ، تفتیشی افسر نے موقع پر گواہوں کے بیانات بھی قلمبند نہیں کیے ،تفتیشی افسر نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں نہیں لی۔