مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین سائن کرچکے ہیں، علی پرویز

مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین سائن کرچکے ہیں، علی پرویز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ یہ اتحادی حکومت ہے ، اس میں ہم ،اسٹیبلشمنٹ، آرمی چیف ہر کوئی آئین کی حدود میں رہ کر کردارادا کررہے ہیں،مائنز اینٖڈ منرلز بل پر علی امین گنڈاپور سائن کرچکے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان اور اس کی جماعت پاپولر ہیں یا نہیں یہ الگ معاملہ ہے ،ہماری حکومت بھی مشکل فیصلے کررہی ہے ، ایسے فیصلے کرنا ہماری مجبوری ہے کیونکہ ہمارا مقصد ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا پٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھانے کی درخواست میں نے وزیر اعظم سے کی تھی،ہم نے سوچا ہوا تھاکہ عوام کو بجلی سستی دیں گے اس کیلئے ہم نے وسائل جمع کئے ،ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا جو وسائل اکٹھے کرینگے تو پٹرول کی قیمت برقرار رکھ کر اس کا فائدہ ہم عوام کو دینا چاہتے تھے ،یہ پیسہ کوئی شخص اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں کررہا،اس مقصد کیلئے یہ مشکل فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سے لے کر چمن بارڈر تک شاہراہ تعمیر کی جائے ، اس وجہ سے ہم وسائل کا رخ بلوچستان کی طرف کررہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں کہا ٹیکس کسی بھی شکل میں عوام پر بوجھ ہوتاہے ، بالواسطہ ٹیکس پر معذرت چاہتاہوں ، پی ایس ڈی پی،آئی ایم ایف سے بجٹ سرپلس کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں