6 ہزار کنال اراضی خورد برد ریفرنس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

6 ہزار کنال اراضی خورد برد ریفرنس  میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

راولپنڈی (خبر نگار)راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی کی خورد برد کے ریفرنس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے اور سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں