پی پی 52سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ،پولنگ یکم جون کو ہوگی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پولنگ یکم جون کو ہوگی ، کاغذات نامزدگی 23 سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 اپریل کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 مئی تک نمٹائی جائیں گی، کاغذات نامزدگی 12 مئی تک واپس لئے جاسکتے ہیں،13مئی کوامیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردئیے جائیں گے ۔