لاہور میں آٹاسستا ،20کلو کے تھیلے میں 200روپے کی کمی

لاہور میں آٹاسستا ،20کلو کے  تھیلے میں 200روپے کی کمی

لاہور(آئی این پی)لاہور میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200روپے کمی ہو گئی۔

 چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ گندم کی قیمت 3400روپے سے کم ہو کر2600روپے فی من ہو گئی جس پر فوری طور پر آٹے کی قیمت کم کردی گئی ہے ۔ 20کلو آٹے کا تھیلا 1700روپے سے کم ہو کر 1500روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کھلا آٹا بھی دس روپے فی کلو سستا ہو گیا اور میدے اور فائن آٹا کی قیمت 110روپے کلو ہو گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں