ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف پیسوں کے لین دین میں بے ضابطگی کا بھی مقدمہ درج

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف  پیسوں کے لین دین میں بے  ضابطگی کا بھی مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر، آئی این پی)ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں پیسوں کے لین دین میں بے ضابطگی کا بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شہری امتیاز خان کی مدعیت میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر نے 7لاکھ 67ہزار روپے ادھار لیے اور واپسی سے انکار کر دیا۔ کاشف ضمیر نے رقم واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں