اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے ، اعتزازاحسن

اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا  تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں  رہیں گے ، اعتزازاحسن

لاہور(آئی این پی ) معروف وکیل رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ توڑا گیا، عمران خان کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہورہی ہیں۔۔۔

 کبھی یہ سوچا جاسکتا ہے کہ کسی قیدی کو اپنے گھروالوں سے ملاقات کی اجازت نہ ملے ؟ اگر اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے اور یہ وہی کریں گے جن کے بارے میں آپ کہتے ہیں کہ یہ نکمے ہیں۔ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام پر بہت بڑا سوال ہے ، عدالتیں تو ٹوٹ چکی ہیں، جس ملک میں 2 قسم کے سپریم کورٹ کے جج ہوں ، ایک قسم آئین کے مطابق فیصلے کرسکیں وہ اعلیٰ قسم ہے اور ایک ایسے ججز ہیں جو پٹواریوں کے فیصلے کرنے والے ہیں جو صرف گاجر مولی چوری کے فیصلے کر سکتے ہیں اور وہ جو آئینی بینچ کے ججز ہیں انہوں نے ابھی تک ایک کیس کا بھی فیصلہ نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں