میانوالی : پولیس، سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خوارجی ہلاک، وزیرستان :6 دہشتگرد مارے گئے

میانوالی : پولیس، سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خوارجی ہلاک، وزیرستان :6 دہشتگرد مارے گئے

اسلام آباد ،میانوالی(نمائندہ دنیا، خصوصی نیوز رپورٹر،نامہ نگار)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے 2مختلف علاقوں میں 2آپریشنزکے دوران اہم کمانڈر سمیت 6دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔۔۔

جبکہ میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں 10خوارجی ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع رزمک کے علاقے میں آپریشن کیا اورپانچ خوارج کوہلاک کردیا جبکہ ضلع جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں ایک اہم خوارجی کمانڈر ذبیح اللہ عرف ذاکران کو ہلاک کردیا جو سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم عمل رہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ترجمان پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب اور پولیس نے میانوالی کے علاقے مکڑوال میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سی ٹی ڈی کے تمام افسر و اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے ۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے ، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں