سوات میں غیرت کے نام پر 2 افراد کا قتل
سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع سوات کی تحصیل بریکوٹ میں دو افراد کو غیرت کے نام پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ غالیگے تھانے کے ایس ایچ اونے بتایا واقعہ تحصیل بریکوٹ کے نجیگرام علاقے میں پیش آیا، خیال ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیے گئے ۔
منیار کا رہائشی نوجوان ایک گھر میں داخل ہوا، سربراہ نے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر موت ہوگئی ، فائرنگ سے گھر کے مالک کا بھائی بھی زخمی ہوا، جو ہسپتال میں چل بسا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔