ڈیفنس ،شیراکوٹ سمیت کئی علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

ڈیفنس ،شیراکوٹ سمیت کئی علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ گجرپورہ میں ملازم ہی فارم ہاؤس کا صفایا کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں عامر سے 1لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں زوہیب سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں طاہر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،جوہر ٹاؤن میں ممتاز سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں امجد سے 1 لاکھ 15ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان ،شیرا کوٹ میں یاور سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔گجرپورہ میں فہیم بٹ کے فارم ہاؤس میں منچن آباد ضلع بہاولنگر کا رہائشی ملازم امین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گزشتہ 2 سال سے مقیم تھا، ملزم امین نے فارم ہاؤس سے 24 جانور، موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ چرایا،جانوروں میں 10 بھینسیں، ایک بھینسا، 2 گائے اور جانوروں کے 11 بچھڑے شامل ہیں۔چرائے گئے جانوروں اور دیگر سامان کی مالیت 65 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ، باغبانپورہ سے کاشف اور ساندہ سے امین کی گاڑیاں جبکہ راوی روڈ سے اخلاق، باغبانپورہ سے ندیم مسلم ٹائون سے وسیم اور مزنگ سے امجد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں