آئی ایم ایف کاوفاقی ترقیاتی بجٹ سے صوبائی منصوبے ختم کرنیکامطالبہ
اسلام آباد (مدثرعلی رانا) آئندہ مالی سال وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 2 ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ۔ باوثوق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران 2 ٹریلین روپے تقریبا ً650 جاری منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے اور نئے پی ایس ڈی پی میں 100 سے کم منصوبے شامل کیے جائیں گے ۔
اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، عالمی مالیاتی فنڈ کاکہنا ہے کہ وفاق 18 ویں ترمیم کے بعد منتقل صوبائی منصوبوں پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرے ۔ وفاق آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی ترقیاتی منصوبے وفاقی بجٹ سے نکالنے پر مجبور ہے ، صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 1100 ارب روپے ہے ،جبکہ ان منصوبوں پروفاق 300 ارب روپے خرچ کرچکا ہے اورآئی ایم ایف نے صوبائی نوعیت کے 168 منصوبوں پر مزید خرچ کرنے سے روک دیا ہے ۔