وفاقی بجٹ:آرمڈ فورسز کو کنٹری بیوٹری پنشن سکیم میں شامل نہ کرنے کی تجویز

وفاقی بجٹ:آرمڈ فورسز کو کنٹری بیوٹری  پنشن سکیم میں شامل نہ کرنے کی تجویز

اسلام آباد (مدثرعلی رانا) آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں آرمڈ فورسز کو کنٹری بیوٹری پنشن سکیم میں شمولیت سے استثنٰی کی تجویز ہے ،باوثوق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ آرمڈ فورسز کے ملازمین کو کنٹری بیوٹری پنشن سکیم میں شامل کرنے کیلئے سٹرکچر تیار نہیں کیا گیا اور آئندہ بجٹ میں عملدرآمد نہیں ہو سکے گا۔

 آئی ایم ایف سے آرمڈ فورسز کو کنٹری بیوٹری پنشن سکیم میں شمولیت سے استثنٰی دینے پر بات چیت کی جائے گی ،خیال رہے وفاقی حکومت نے ستمبر میں نئی کنٹری بیوٹری پنشن سکیم متعارف کرائی تھی جس کی دستاویز کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے ملازمین پنشن سکیم میں بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد اور وفاقی حکومت 20 فیصد حصہ ادا کریگی، جو یکم جولائی 2024 سے نافذالعمل ہے‘ جبکہ افواج پاکستان میں بھرتی ہونیوالے ملازمین پر سکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہونا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں