پہلگام واقعہ:بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے کی منظم مہم شروع کی گئی : واچ ڈاگ کی رپورٹ

پہلگام واقعہ:بھارتی میڈیا پر جعلی  خبریں پھیلانے کی منظم مہم شروع  کی گئی : واچ ڈاگ کی رپورٹ

اسلام آباد(این این آئی)جھوٹی خبروں پر تحقیق کرنے والے غیر سرکاری ادارے نے پہلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کے جھوٹوں کا پردہ چاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد جعلی، من گھڑت اور خطرناک خبریں زیر گردش ہیں۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 31 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں نازک ترین حالات میں بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ منفی رپورٹنگ صحافتی اقدار کے قتل عام کے مترادف قرار دی گئی۔فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے کی ایک منظم مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت حملہ آوروں کا تعلق پاکستان آرمی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئی۔فیک نیوز واچ ڈاگ نے حملے کے بعد ہوئے واقعات کی ٹائمنگ پر بھی سوال اٹھا دئیے ۔رپورٹ کے مطابق حملے کے عینی شاہدین اور بھارتی میڈیا رپورٹنگ میں واضح تضاد سامنے آیا، شام میں 2018 کے دوران لی گئی بچے کی دردناک تصویر کو پہلگام واقعے کے ساتھ جوڑا گیا جبکہ انڈین جوڑے کی منظرعام پر آئی وضاحتی ویڈیو سے ہندوستانی بیانیے کو شدید دھچکا پہنچا۔اے کے 47 تھامے شخص کی افغانستان میں لی گئی سال 2022 کی تصویر کو پہلگام واقعے کا حملہ آور قرار دیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکی کی من گھڑت خبروں نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں