ویٹی کن سٹی میں اہم ملاقاتیں

 ویٹی کن سٹی میں اہم ملاقاتیں

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز چودھری سالک حسین نے ویٹی کن سٹی میں سابق امریکی صدر جوبائیڈن سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔

وزارت سمندرپار پاکستانیز، ترقی وانسانی وسائل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، امریکہ میں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرنے یو اے ای، روس، ملائیشیا اور سنگاپور کے وزرا اور فیفا کے صدر سے بھی ملاقاتیں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں