اسلام آباد ہائیکورٹ:چیف الیکشن کمشنر دو ممبرز تعیناتی کیس کی سماعت کل ہو گی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) اسلام آباد ہائیکورٹ چیف الیکشن کمشنر اور دو الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کل (منگل) کرے گی۔۔۔
عدالت پہلے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قائد حزب اختلاف کی درخواست پر وفاق، وزیر اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور صدر کو بذریعہ سیکرٹری پری ایڈمشن نوٹس جاری کر چکی ہے ، عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان کو بھی پری ایڈمشن نوٹس جاری کیے اور سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔