پی آئی اے کابھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 898 لاہور سے کوالالمپور روانہ ہو گئی۔ پرواز میں 120 سے زائد مسافر سوار ہیں، عام حالات کے دوران پی آئی اے کی ملائشیا کی پروازیں بھارتی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے پہنچتی تھیں۔