سی ایس ایس نتائج : 15602 امیدواروں میں 395 کامیاب

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا، 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے صرف 395 امیدوار ہی کامیاب ہوسکے اورکامیابی کاتناسب 2 اعشاریہ 53 فیصدرہا،کامیاب ہونیوالوں میں 157 خواتین اور 238 مرد ہیں، واضح رہے کہ 2023 میں 3 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔