عازمین حج کی آج سے روانگی چھ پروازیں سعودیہ جائینگی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا عمل (آج) منگل سے شروع ہوگا، حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب روانہ ہوں گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز آج اسلام آباد سے صبح پونے 5 بجے روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 713 میں 393 عازمین جائیں گے ۔ آج لاہور سے دو،اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی۔ لاہور سے ایئر سیال کی پرواز پی ایف 7700 صبح ساڑھے آٹھ بجے 150 عازمین ، کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 7201 صبح ساڑھے نو بجے 150 عازمین ، ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا آٹھ بجے 393 عازمین ، کراچی سے سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین، لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 329 عازمین کے ساتھ رات سوا 10بجے روانہ ہوگی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر نے بتایا روڈ ٹو مکہ کے تحت سعودی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے۔