الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ شائع کر دیا۔ پارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی نے 12 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ، بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ۔ہمایوں خان بلامقابلہ سیکرٹری جنرل ،ندیم افضل گوندل بلامقابلہ سیکرٹری اطلاعات ،آمنہ پراچہ بلامقابلہ سیکرٹری خزانہ منتخب ہوئی ہیں۔