بجلی 1 روپیہ سے زائد سستی ہونیکا امکان، نیپرا میں آج سماعت

بجلی 1 روپیہ سے زائد سستی ہونیکا امکان، نیپرا میں آج سماعت

اسلام آباد(آئی این پی)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی سستی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 پیسے فی یونٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپیہ فی یونٹ تک سستی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے جس کی منظوری سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے ۔درخواست مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست بھی شامل ہے ۔ نیپرا (آج) منگل کو درخواستوں پر سماعت کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں