ملک آئین کے مطابق چلائیں ،جوہورہا نوازشریف ذمہ دار:شاہد خاقان عباسی

ملک آئین کے مطابق چلائیں ،جوہورہا  نوازشریف ذمہ دار:شاہد خاقان عباسی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کی جماعت اقتدارمیں ہے ، جوکچھ ہورہا ہے اس کے براہ راست ذمہ دار میاں نوازشریف ہی ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس اوربلوچستان ہائیکورٹ بارروم میں خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ناانصافی ملکی جڑ یں کھوکھلا کردیتی ہے ، ملک آئین کے مطابق چلائیں ،شفاف الیکشن کروادیں، ملک کا نظام چل پڑیگا۔ تاریخ کا سبق بڑا تلخ ہے ، دہرانا نہیں چاہئے ، وقت ہے آج بھی سب سبق حاصل کر لیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں