قوم شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی :ایاز صادق

قوم شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی :ایاز صادق

اسلام آباد(نامہ نگار )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ تشکر منانے کے وزیراعظم پاکستان کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے ،شہداءنے ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا۔۔۔

 قوم شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ، سپیکر نے آپریشن “بُنیَان مَّرصُوص” کی کامیابی پر اظہارِ مسرت کیا اور افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر دفاع کو یقینی بنایا، پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا، تمام سیاسی قوتوں نے ملکی سلامتی کو مقدم رکھا، قومی یکجہتی نے پاکستان کو سفارتی و اخلاقی فتح دلائی، پاکستان نے صبر و تحمل اور حکمت سے دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا،عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتکاری کو سراہا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان آج سیاسی، دفاعی اور اخلاقی برتری کے ساتھ ابھرا،بھارت کے خلاف فتح سے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے، دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان ایک خود مختار اور پُرامن ملک ہے ،سپیکر قومی اسمبلی نے شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں