گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی

 گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی

لاہور(کرائم رپورٹر،آئی این پی )سندر کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر سابق کسٹم آفیسرنے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق عثمان ارشد نامی شخص نے ایک سال قبل عائشہ نامی لڑکی سے شادی کی تھی۔

عثمان نے پہلے عائشہ پر چار گولیاں چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، بعد ازاں اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔فائرنگ اور چیخ و پکار کی آواز سن کر محلہ داروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق عثمان موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ عائشہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے کیونکہ زیادہ خون بہہ چکا ہے ۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے عثمان کا لائسنس یافتہ پستول برآمد کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں