چیف جسٹس سے ترکیہ سفیر کی ملاقات مضبوط عدالتی تعلقات پراتفاق

چیف جسٹس سے ترکیہ سفیر کی ملاقات  مضبوط عدالتی تعلقات پراتفاق

اسلام آباد (دنیا نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ترکیہ کے سفیرعرفان نیزی اوغلو کا گرمجوشی سے استقبال کیا، چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر عدالتی تعلیم اور استعداد کاری کے شعبوں میں تعاون کی تعریف کی گئی۔چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کو تعاون میں شامل کرنے پر زور دیا، دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں