بھارت اب دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا:پرویز الٰہی

بھارت اب دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا:پرویز الٰہی

لاہور (کورٹ رپورٹر )سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بھارت اب دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا، بھارت نے دوبارہ جرات کی تو پھر مار کھائے گا۔ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی، ہم دشمن کے مقابلے میں ہم ایک ہیں۔علاوہ ازیں ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہم ہر ماہ انٹرپول کو مونس الٰہی کی گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ کی درخواست بھجواتے ہیں، جیسے ہی کوئی پیشرفت ہوتی ہے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔عدالت نے مونس الٰہی اور شریک ملزم جبران کے ریڈوارنٹ پر رپورٹ اور پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے ۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حاضری مکمل کروائی، فاضل جج نے پرویز الٰہی سے خیریت دریافت کی تو انہوں نے بتایا کہ جی اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔وکیل سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ، ایف آئی اے صرف زبانی جمع خرچ کر رہا ہے ۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں