سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس کے مختلف ریجنز میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب پولیس، شیخوپورہ ریجن (سروس کوٹہ) میں سب انسپکٹر کی 41 اسامیوں کیلئے 45 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ،لاہور ریجن (سروس کوٹہ) میں سب انسپکٹر کی 54 اسامیوں کیلئے 76 امیدوار ، لاہور ریجن (سروس کوٹہ) میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 299 اسامیوں کیلئے 484 ،فیصل آباد ریجن (سروس کوٹہ) میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 75 اسامیوں کیلئے 333 امیدوار کامیاب قرارپائے ،پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرستیں دستیاب ہیں۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد، قومی شناختی کارڈ اور متعلقہ کاغذات ہمراہ لائیں۔