کندھکوٹ:وزیرستان میں شہید پاک فوج کے جوان کی تدفین

کندھکوٹ:وزیرستان میں شہید  پاک فوج کے جوان کی تدفین

کندھ کوٹ (نمائندہ دنیا) وزیرستان میں ملک دشمن دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید کندھ کوٹ کے گاؤں غلام سرور سہریانی کے رہائشی پاک فوج کے جوان فرمان علی سومرو کا جسد خاکی کندھ کوٹ پہنچ گیا۔۔۔

 جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں پاک فوج کے دستے نے سلامی دیکر فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان، ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ، رینجرز ونگ کمانڈر طلال سمیت سیاسی سماجی، صحافی اور سومرو برادری کے افراد نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں