بھارت کے ہندو توا نظریے سے خطے کو خطرات لاحق ، صدر

بھارت کے ہندو توا نظریے سے خطے کو خطرات لاحق ، صدر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں،ہمیں اپنے ملک، دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں عید الا ضحی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے ورکرز ہماری قوت ہیں جو ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے ،کسانوں کو سپورٹ کرکے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔ زرداری نے بھارت کی بڑھتی شدت پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے ۔ صدر نے کہا کہ مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔ صدر مملکت نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں