وفاقی کا بینہ اخراجات میں دوگنا اضافہ،68کروڑ87لاکھ مختص

وفاقی کا بینہ اخراجات میں دوگنا اضافہ،68کروڑ87لاکھ مختص

اسلام آباد (دنیا نیوز،رپورٹنگ ٹیم ) وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں کابینہ کے جاری اخراجات میں دوگنا اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ نئے مالی سال کے لیے تنخواہوں اور مراعات کے لیے کابینہ کا بجٹ 35 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھا کر 68 کروڑ 87 لاکھ کرنے کی تجویز ہے ۔

وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے بجٹ 27 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ 54 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے ۔ وزیراعظم کے مشیروں کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے بجٹ تین کروڑ 61 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 کروڑ 31 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے ۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کے لیے تنخواہوں اور مراعات کی مد میں بجٹ 3 کروڑ 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 11 کروڑ 34 لاکھ روپے کرنے کی تجویزہے ۔ ایوان بالا کیلئے مجموعی طور پر 90لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، رقم ممبران کی تنخواہوں اور مراعات کی مد میں استعمال ہوگی ، ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر اخراجات کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے ۔ ادھر قومی اسمبلی کے اخراجات کیلئے ایک کروڑ 62لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ جن میں ملازمین سے متعلقہ اخراجات میں 93 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ دیگر اخراجات میں الائونسز سمیت، ریٹائرمنٹ گرانٹس، سبسڈیز اوردیگر کیلئے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تقریبا ً40 لاکھ روپے اضافی مختص کئے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں