بجٹ اجلاس کے دوران ملازمین کا احتجاج،پارلیمنٹ ہاؤس جانیکی کوشش:تنخوا ہوں میں 100فیصد اضافہ کرنیکا مطالبہ

بجٹ اجلاس کے دوران ملازمین کا احتجاج،پارلیمنٹ ہاؤس جانیکی کوشش:تنخوا ہوں میں 100فیصد اضافہ کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان ورکرز فیڈریشن، آل پاکستان یونا ئیٹڈ اریگیشن ایمپلائز فیڈریشن، سی ڈی اے مزدور یونین، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز فیڈریشن، آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل سمیت دیگر فیڈریشنز اور یونینز کے زیر اہتمام وفاقی بجٹ کے موقع پر اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

سرکاری ملازمین بجٹ سے قبل سیکر ٹریٹ کے سامنے جمع ہوئے ، پارلیمنٹ تک جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے شاہراہِ دستور پر کیبنٹ گیٹ پر روک دیا ، گورنمنٹ ایمپلا ئز گرینڈ الائنس کے قائدین چیف کوآرڈینیٹر رحمن باجو ہ ،صدر راجہ طاہر محمود اور چیئرمین حیدر خان دیگر رہنمائوں کہامطالبات منظوری تک احتجاج کو جاری ر ہے گا ،مظاہرے میں پاکستان بھر سے ہزاروں ملازمین نے شرکت کی ۔مظاہرین سے خطاب میں مزدور قائدین نے صدر ، وزیر اعظم ، وفاقی وزیر خزانہ و دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد اضافہ ، کم ازکم اجرت60 ہزار مقرر ، اداروں کی نجکاری بند کی جائے ، کنٹریکٹ اور ایڈ ہاک ازم سے اداروں کو پاک کیا جائے ، پنشن اصلاحات کوواپس لیاجائے ، وزیر اعظم پیکیج کے تحت بھرتی ہونے ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بحا ل کیاجائے ، ملازمین کے مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ مزدور قائدین چودھری یاسین ، شوکت انجم، اعظم فقیر، جاوید بلوچ، فضل حکیم ، انور کمال، رفاسیت قمر، راجہ ہارون، عابد شیوہ، اسدالرحمن عاصی و دیگر نے کہا مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، محنت کش بڑھتی مہنگائی، کم اجرت سے پریشان ہیں، لیبر قوانین پر عمل نہ ہونے سے ملازمین کو قانونی تحفظ حاصل نہیں ، منافع بخش اداروں کی نجکاری سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور اداروں میں مستقل بھرتی کی بجائے ڈیلی ویجز اور ٹھیکیداری نظام کے تحت ملازمین کا استحصال کیا جار ہا ، مزدورتنظیموں سے مشاورت کے بغیر پنشن اصلاحات کی جارہی ہیں جس سے ملازمین سخت بے چینی کا شکار ہیں ، بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے بارے کو ئی جامع حکمت عملی نہیں ، وفاقی وزرا ، ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں