حکومتی اخراجات میں 17فیصد اضافہ ہوا
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی اور وزیر اعظم نے اسے مسترد کرکے 10 فیصد کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ سب وزیر اعظم کو پہلے سے پتہ ہوتا ہے ، اس حکومت نے رائٹ سائزنگ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ وہ وزارتوں کے اخراجات میں کمی کرینگے لیکن بجٹ میں سول حکومت کے اخراجات میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔