ٹاؤن شپ اورہنجروال میں 2 خواتین کی پنکھے سے لٹکتی لاشیں برآمد

ٹاؤن شپ اورہنجروال میں 2  خواتین کی پنکھے سے لٹکتی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹائون شپ کے ایک گھر سے خاتون کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمدہوئی ۔

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے خودکشی اور قتل سمیت دیگر پہلوئوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔خاتون کی شناخت سومیا کے نام سے ہوئی جودو بچوں کی ماں تھی۔ادھرہنجروال میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کوقتل کر کے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کیلئے لاش پنکھے سے لٹکا دی ، پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق ہنجروال کے علاقے جمال کالونی میں دو بچوں کی ماں 28 سالہ آمنہ کی گھر سے گلے میں پھندا لگی لاش ملی تھی ۔پولیس نے متوفیہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں