ہائیکورٹ :دو بچیوں کے قاتل باپ کی پھانسی کیخلاف اپیل خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے دو بچیوں کے قاتل باپ کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی۔جسٹس فاروق احمد اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا ضلع سیالکوٹ میں 2020 میں باپ کیخلاف دو نابالغ بیٹیوں کے قتل کا مقدمہ درج ہوا،مجرم نے گھریلو جھگڑے پر13سالہ بیٹی روحانی اور 5 سالہ عرشیہ کو قتل اور بیٹے اذان کو زخمی کردیاتھا، میڈیکل رپورٹ ،گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرم قصور وار ہے ،احمد کو ٹرائل کورٹ نے ٹھوس شواہد پر سزائے موت کا حکم سنایا،عدالت نے سزا کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔