نئے بھرتی ہونیوالے 33سول ججز آج حلف اٹھائیں گے

لاہور(اے پی پی)پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں نئے بھرتی ہونے والے 33سول ججز کم مجسٹریٹس آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری تقریب صبح 11بجے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے مرکزی آڈیٹوریم میں ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم تقریب میں خصوصی شرکت کریں گی ۔