نشئی کی نہرمیں کود کرخودکشی

قصور(خبرنگار)نشئی نے ہلہ نہر میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔
نواحی گاؤں شیخم کا رہائشی 45سالہ شفیق آئس نشہ کا عادی اور ذہنی مریض تھا۔ ریسکیو عملے نے سرچ آپریشن کے بعد لاش نہر سے نکال لی ،پولیس تھانہ سرائے مغل لاش قبضہ میں لیکر مصروف کارروائی ہے ۔