پشاورکا رہائشی سکیورٹی گارڈ ہیئر میں مخالفین کے ہاتھوں قتل

پشاورکا رہائشی سکیورٹی گارڈ ہیئر  میں مخالفین کے ہاتھوں قتل

لاہور(کرائم رپورٹر)ہیئر میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ، ہیئر کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ 25سالہ مصطفی خان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول اور قاتل پشاور کے رہائشی ہیں اور ان کا زمینی تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سے ملزموں نے یہ قتل کیا۔ مقتول کے بھائی اشفاق خان کی مدعیت میں الف خان اور اسماعیل خان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں