اسلام آباد ہائیکورٹ: 2ماہ میں 600ارب سے زائد کے ٹیکس مقدمات نمٹا دئیے

اسلام آباد ہائیکورٹ: 2ماہ  میں 600ارب سے زائد  کے ٹیکس مقدمات نمٹا دئیے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 600 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس سے متعلق مقدمات پر حکم امتناع ختم کر کے کیس نمٹا دیئے ۔ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ نے 424 ارب روپے کے ٹیکس کیسز نمٹائے ۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ٹیکس اور ریونیو کیسز جلد نمٹانے کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ قائم کیا گیا تھا۔جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے 150 ارب روپے کی ٹیکس ریکوری کے 94 مقدمات نمٹائے ، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے 36 ارب روپے کے ٹیکس کیسز پر حکم امتناع ختم کیا، خصوصی ڈویژن بینچ نے دو ماہ میں 173 کیسز کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنایا،دونوں ججز کی کیسز سن کر جلد فیصلہ کرنے کی شرح دیگر ججز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں