26وزارتوں کے بجٹ میں اضافہ، 5کے بجٹ میں کمی

26وزارتوں کے بجٹ میں  اضافہ، 5کے بجٹ میں کمی

اسلام آباد (حریم جدون) 26 وزارتوں کے بجٹ میں اضافہ جبکہ 5 وزارتوں کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے ، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، وزارت تعلیم ، صنعت و پیداوار، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ،وزارت توانائی کے بجٹ میں بڑی کمی کی گئی۔

 رواں مالی سال وزارت صنعت و پیداوار کے لیے 75 ارب 93 کروڑ روپے بجٹ مختص کیا گیا تھا جبکہ آئندہ مالی سال میں 30 ارب 75 کروڑ روپے بجٹ مختص کیا گیا اور بجٹ میں 45 ارب 46 کروڑ کمی کی گئی۔ رواں مالی سال وزارت ہاؤسنگ کیلئے 8 ارب 55 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال میں 7 ارب 11 کروڑ روپے مختص کیے گئے اور بجٹ میں 144 کروڑ روپے کمی کی گئی ۔ رواں مالی سال وزارت انسانی حقوق کیلئے 1 ارب 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 1 ارب 27 کروڑ روپے مختص کیے گئے اور بجٹ میں 12 کروڑ روپے اضافی رقم دی گئی ہے ۔ رواں مالی سال وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 5 ارب 32 کروڑ روپے مختص کیے گئے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 5 ارب 75 کروڑ روپے مختص کر کے وزارت کو 43 کروڑ روپے اضافی رقم دی گئی ہے ۔ رواں مالی سال وزارت داخلہ کیلئے 15 ارب 36 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال 26 ارب 21 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اس طرح 10 ارب 85 کروڑ روپے اضافی رقم دی گئی ہے ۔

رواں مالی سال وزارت خارجہ کیلئے 4ارب 31 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 4 ارب 50کروڑ روپے رقم مختص کر کے 19 کروڑ روپے اضافی رقم دی گئی ہے ۔ رواں مالی سال وزارت خزانہ کیلئے 4 ارب 39 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جبکہ آئندہ مالی سال 4ارب 82 کروڑ روپے کی رقم مختص کر کے 43 کروڑ روپے اضافی رقم دی گئی ہے ۔ رواں مالی سال وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلئے 2 ارب 45 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جبکہ آئندہ مالی سال 2 ارب 56 کروڑ روپے کی رقم مختص کر کے 11 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت قانون و انصاف کیلئے 8 ارب 66 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال 12ارب 59 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور 3 ارب 93 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت بحری امور کیلئے 2 ارب 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال 2 ارب 24 کروڑ روپے کی رقم مختص کر کے 9 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت فوڈ اینڈ سکیورٹی کیلئے 14 ارب 78 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 23 ارب 6 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور 8 ارب 28 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔

رواں مالی سال وزارت امور کشمیر کیلئے 1 ارب 51 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال 2 ارب 45 کروڑ روپے مختص کر کے 94 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت تجارت کیلئے 20 ارب 53 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 26 ارب 94 کروڑ روپے مختص کیے گئے اور 6 ارب 41 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت مواصلات کیلئے 30 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 31 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کر کے 102 لاکھ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت دفاع کیلئے 7 ارب 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 13 ارب 89 کروڑ روپے مختص کر کے 6 ارب 3 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت اقتصادی امور کیلئے 90 کروڑ 51 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 94 کروڑ 35 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں اس طرح 3 کروڑ 84 لاکھ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت توانائی کیلئے 681 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 493 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور وزارت کو گرانٹ اور سبسڈی کی مد میں 188 ارب روپے کم دیئے گئے ہیں۔

رواں مالی سال وزارت تعلیم کیلئے 39 ارب 33 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 37 ارب 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے اور 2 ارب 9 کروڑ روپے کم دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے 1 ارب 1 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 1 ارب 6 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اس طرح 5 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کیلئے 40 ارب 12 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 19 ارب 43 کروڑ روپے مختص کیے گئے اس طرح 20 ارب 69 کروڑ روپے کم دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت صحت کیلئے 27 ارب 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 31 ارب 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اس طرح 3 ارب 89 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت اوورسیز پاکستانیز کیلئے 3 ارب 88 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 4 ارب 19 کروڑ روپے مختص کیے گئے اس طرح 31 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزارت پارلیمانی امور کیلئے 79 کروڑ 46 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 82 کروڑ 87 لاکھ روپے مختص کیے گئے اس طرح 3 کروڑ 41 لاکھ روپے اضافی دیئے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں